حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر ایکس (سابق ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: رمضان المبارک ہمہ جہت جہاد کا مہینہ ہے اور اس میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں: نماز، ذکر الہی، حقیقی فکر، فعال اور درست اسلامی اور علمی فکر، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا (امر بالمعروف اور نہی عن المنکر)، ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور قیام کرنا، غزہ، قدس اور فلسطین کی اسلامی سرزمین کو بچانے کے لئے جنگ کرنا، اخلاقیات اور مضبوط ایمان پر مبنی معاشرے کی تعمیر، نیک کاموں اور تقویٰ اور اسلامی تحریک میں تعاون کرنا۔
قابل ذکر ہے کہ دوشنبہ کو شب میں بحرینی علماء نے بحرین کے دارالحکومت منامہ کی ایک مسجد میں جمع ہو کر منگل کو رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔